متحدہ عرب امارات

واٹس اپ کے اس فراڈ سے بچیں ، آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے گا

خلیج اردو
16 جنوری 2021
دبئی : کیا آپ کو واٹس اپ پر یہ پیغام ملا ہے؟ مجھ سے غلطی سےآپ کے نمبر پر 6 ہندسوں کا کوڈ سینڈ ہوگیا ہے ، کیا آپ مجھے یہ بتا سکتے ہیں ؟ یہ بہت ضروری ہے۔

یہ ہیکرز کا تازہ ترین حربہ ہے جو آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ صارفین کو یہ پیغام مل رہا ہے جس میں انہیں کہا جارہا ہے کہ غلطی سے ان کے نمبرز پر ایک کوڈ بھیج دیا گیا ہے۔ جیسے ہی آپ یہ کوڈ ان کو بھجوا دیتے ہیں ، آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جاتا ہے اور آپ کی معلومات لاک کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے صارفین کو کسی کے ساتھ بھی اس کوڈ کو شیئر کرنے کے خلاف خصوصی طور پر متنبہ کیا ہے۔

واٹس اپ کے استعمال کنندہ یہ جانتے ہیں کہ واٹس اپ اکاونٹ بناتے وقت یا اپڈیٹ کے دوارن آپ کے اس نمبر پر 6+ ہندسوں کا کوڈ بھجواتا ہے جس پر آپ اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں یا آپ کا پہلے سے اکاؤنٹ بنا ہوا ہے، یہ کوڈ آپ کا خفیہ کوڈ ہوتا ہے جو کسی کے ساتھ شیئر کرکے آُ کا اکاونٹ ہیک ہو سکتا ہے۔ تاہم واٹس ایپ نے متنبہ کیا ہے کہ جب کوئی آپ کے اکاؤنٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ اگر کوئی آپ کا اکاؤنٹ سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے تو ، اسے ایسا کرنے کے لیے آپ کے فون نمبر پر بھیجے گئے ایس ایم ایس تصدیقی کوڈ کی ضرورت ہے۔ اس کوڈ کے بغیر ، کوئی بھی صارف جو آپ کے نمبر تک رسائی کی کوشش کررہا ہے وہ ایسا نہیں کر سکتا۔

چوری شدہ اکاؤنٹ کی ریکوری کیسے کریں

اگر آپ کو لاک آؤٹ کردیا گیا ہے تو آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی ریکوری کیلئے کیا کرسکتے ہیں؟

جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی نے مندرجہ ذیل سفارشات کے ساتھ طریقہ کار پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے تکنیکی معاونت پر ایک ای میل ارسال کریں ([email protected]) ای میل کرکے بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ آپ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو ہیکنگ سے آگاہ کریں اور ان سے گزارش کریں کہ واٹس ایپ پر آپ کے نمبر سے آنے والے کسی بھی پیغام کا جواب نہ دیں ۔ ایپ کو ہر دن انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button