خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کی چڑھائی کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے زور دیا ہے کہ نمازیوں کی حرمت اور مسجد کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینوں کے مذہبی حقوق کا پاس رکھیں اور ایسے کسی اقدام سے باز رہیں جس سے مسجد اقصیٰ کی حساسیت کی خلاف ورزی کی جائے۔
متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی قانون اور تاریخی سیاق و سباق کے مطابق اردن کی ہاشمی بادشاہی کے نگہبانی کے کردار کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے معاملات کو سنبھالنے والے یروشلم اوقاف کے اختیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ علاقائی اور عالمی امن کو قائم رکھنے کے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیئے اور ایسے کسی اقدام سے باز رہنا چاہیئے جس سے امن کیلئے کی جانے والی کوشش متائثر ہوں۔ دفتر خارجہ نے 1967 کے وقت کے فلسطین کو دوبارہ سے آباد کرنے پر زور دیا ہے جب فلسطین کا دارلحکومت مشرقی یروشلم تھا۔
Source: Khaleej Times