متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عدالت نے ڈرائیور کو لاکھوں درہم کا ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو
05 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ایک گروسری شاپ میں کام کرنے والے ڈیلوری مین کو ٹوکر مارکر مستقل معزور بنانے والے ڈارئیور کو عدالت نے بھاری جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔ ڈرائیور نے ڈیلوری مین کی بائیں ٹانگ کو گاڑی سے کچل ڈالا تھا جس کے بعد وہ مستقل طور پر ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے۔

عدالت نے کار ڈرائیور اور اس کی انشورنس کمپنی کو حکم دیا کہ وہ 150 ہزار درہم اس کار ڈرائیور کو ادا کرے کیونکہ اس سے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں تھیں اور اس کی زندگی داؤ پر لگ گئی تھی ۔ آفیشل کورٹ ڈاکومنٹس کے مطابق ڈیلوری مین گروسریہ شاپ سے سامان لر کر خریدار تک لے کر جارہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کے باعث ڈرائیور نے اسے زخمی کیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے ٹانگ کے نچلے حصے میں 45 فیصٓد معزوری آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ شخص مزید اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکے گا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ ٹریفک کورٹ نے ڈرائیور کو ذمہ دار ٹہرایا تھا جس کے بعد متائثرہ مزدور نے انشورنس کمپنی کے خلاف ہرجانہ دائر کیا اور انہیں میڈیکل اور فزیکل سپورٹ کے ساتھ اخلاقی سپورٹ اور 200 ہزار درہم بھی ادا کی جائے ۔ابتدائی عدالت نے پہلے ڈرائیور کو 120 ہزار درہم ہرجانے کا حکم دیا تھا۔ جس کے خلاف جب دونوں فریقین نے اپیل دائر کی تو اپلنٹ کورٹ نے 150 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button