متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای میں سرکاری ملازمین کو ہر 14 دن بعد کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام وفاقی اداروں اور وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 17 جنوری 2021 سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

کورونا کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے اقدامات میں ہر 14 دن کے بعد کورونا کا پی سی آر ٹٰیسٹ شامل کیا گیا ہے۔ جو کہ وفاقی وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کو کروانا ہوگا۔ تاہم ان ٹیسٹوں کے اخراجات بھی ملازمین کو خود برداشت کرنے ہوں گے۔

تاہم، اگر ملازمین میں سے کسی نے یو اے ای میں منظور کی گئی ویکسین میں سے کوئی ایک ویکسین لگوا لی ہے اور یا کوئی ملازم میڈٰیکل ہدایات کے مطابق ویکسین لگوانے کا اہل نہیں تو ایسے ملازمین کو ٹیسٹ کی فیس ادا کرنے سے چھوٹ حاصل ہوگی اور ان ملازمین کی فیس متعلقہ ادارہ خود ادا کرے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button