متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کا شہریوں کے نام جرمانوں کی ادائیگی کے حوالے سے الرٹ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو یاددہانی کروائی ہے جس میں شہریوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد ٹریفک قوانین سے متعلق جرمانوں کی بغیر سود کے قسطوں میں ادائیگی کے لیے بنائی گئی سروس سے فائدہ حاصل کریں۔

منگل کے روز ٹریفک اینڈ پٰیٹرول ڈائریکٹوریٹ نے وضاحت کی ہے کہ ابوظہبی پولیس نے 5 بینکوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ صارفین کو ایسے کریڈٹ کارڈ فراہم جائیں جن میں ایک سال کے لیے بغٰیر سود کے قسطیں ادا کرنے کی سہولت ہو۔

ابوظہبی پولیس کا کہنا ہےکہ یہ اقدام ڈرائیوروں جرمانوں کی ادائیگی کے قابل بناتا ہے۔ اور اس سہولت سے فائدہ درج ذیل بینکوں سے حاصل کی جا سکتا ہے:

ابوظہبی کمرشل بینک،

ابوظہبی اسلامک بینک،

فرسٹ ابوظہبی بینک،

مشرق الااسلامی،

ایمریٹس اسلامک بینک۔

اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو سب سے پہلے درج بینکوں میں سے کسی ایک سے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اوپر جرمانہ عائد ہونے کے دو ہفتوں کے اندر اندر درج بالا بینکوں سے رابطہ کریں۔

اور یہ سروس ابوظہبی پولیس سروس سنٹر کے ذریعے جرمانے کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس سروس کا مقصد کار مالکان اور ڈرائیوروں کو جرمانوں کی ادائیگی کے قابل بنانا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button