متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مفت ویکسین لگا کر ملک کو محفوظ بنائیں

خلیج اردو
05 جنوری 2021
ابوظبہی : پیر کے روز ابوظبہی نے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ دالحکومت میں ہر شہری کو فری ویکسین دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسینشن کے عمل میں حصہ لے کر ملک کو محفوظ بنائیں۔

ویکسینشن کے عمل کو ابوظبہی محکمہ صحت کی جانب سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس مہم میں ہر شخص سے کہا جاراہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین خود کو لگا کر ملک کو محفوظ بنائیں۔ ہر ایک شہری مفت ویکسین کیلئے اہل ہے اور انہیں یہ سہولت دی جا سکتی ہے۔


ابوظبہی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بڑی سطح پر اسکریننگ ، ٹیسٹنگ اور لوگوں کو ٹریس کرکے ان کی نگرانی کرنے سمیت تمام احتیاط تدابیر کا مقصد عوام کی حفاظت ہے جس کیلئے حکومت نے بڑی سطح پر مہم چلائی ہے۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی جانب سے بڑے پیمانے پر لیے گئے اقدامات کے ثمرات کو پائیدار بنانا ہے۔

ابوظبہی محکمہ صحت کے چیئرمین شیخ محمد بن راشد الحماد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کو چیلنج کیا اور اپنی لپیٹ میں لیا۔ یہ عالمی مشترکہ ذمہ داری تھی کہ ہم عوام کو محفوظ بناتے اور متحدہ عرب امارات نے اس عالمی ذإہ داری میں اپنا کردار باخوبی ادا کیا۔ ہم نے نہ صرفر ملک کو محفوؓ بنایا بلکہ ہم ان ممالک میں سے تھے جنہوں نے سفر کو محفوظ بنایا۔ اگرچہ ہم نے اقتصادی اور معاشی لحاظ سے بہت نقصان اٹھایا لیکن اس کے باوجود بھی ہم حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور نہ صرف زیادہ سے زیادہ انسانوں کی جانیں بچائی بلکہ معاشی اثرات سے بھی عوام کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت عالمی سطح پر مشترکہ ذمہ داریوں کے تحت بڑے سطح پر کورونا کے انسداد کیلئے فنڈز مپہیا کررہی ہے۔

ہم جیسے ہی 2021 میں داخل ہو چکے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو محفوظ بنائیں۔ اس مقصد کیلئے ملک گیر ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔ میری خواہش ہے اور امید ہے کہ ذمہ دار شہری بن کر آُ ویکسینشن کے عمل میں حصہ لیں گے۔

ابوظبہی محکمہ صحت کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکابی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہیں اور اس سے عوام کو قوت مدافعت ملے گی اور مجھے امید ہے کہ ہر کوئی ویکسین لے کر ملک کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کورونا وائرس سے چھٹکارا پانا اتنا آسان نہیں۔ جب تک ہم اس وباء کے پھیلنے کے ذرائع کو نہیں توڑیں گے ، ہم اسے ختم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینشن کا عمل محفوظ ترین راستہ ہے کہ ہم کورونا کے انسداد کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو مضطوب بنائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button