متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کویڈ 19 سے کم اموات کی وجہ بہترین حکمت عملی ہے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کویڈ 19 کے خلاف جنگ نہیں ہوئی بلکہ روزانہ کے حساب سے ٹیسٹ ہوتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کی وجہ سے کم اموات کی وجہ بہترین حکمت عملی ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح دنیا کے کئی ممالک میں سب سے زیادہ ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں ہر شہری کو کویڈ 19 کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کے مرحلے سے ہر امارتی شہری کو گزرنا ہوگا تب ہی متحدہ عرب امارات سے کرونا وائرس کے کیسز کا اختتام کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 883 تھی جبکہ دو اموات بھی رپورٹ ہوئی ۔

متحدہ عرب امارات حکومت کے نمائندہ عمر آل حمادی نے کہا ہے کہ کویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ کویڈ 19 کے خلاف بتائی گئی اختیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے ۔

متحدہ عرب میں کویڈ 19 کو ختم کا یہی طریقہ ہے کہ اجتماعات سے گریز کریں، ماسک پہنے رکھے اور سماجی فاصلہ اختیار کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں ۔

آل حمادی نے کہا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف بتائی گئی اختیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی ترغیب دیں ۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ہم اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ناکام رہے تو عین ممکن ہے کہ کویڈ 19 کے وار ایسے ہی جاری رہے اور صورتحال خطرناک حد تک خراب ہوسکتے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button