خلیج اردو آن لائن:
دبئی میٹرو کو بنے گیارہ سال مکمل ہوگئے۔ دبئی میٹرو کی گیارویں سالگرہ بدھ کے روز منائی گئی۔ سالگرہ کے موقع پر دبئی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میٹرو کے ایک نئے اسٹیشن پر رکھی گئی۔ اس اسٹیشن کا نام روٹ 2020 کا ایکسپو اسٹیشن ہے۔
اس میٹنگ کی سربراہی دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کی ہے۔
اس موقع پر شیخ ہمدان کا کہنا تھا کہ دبئی میٹرو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دبئی کو ایک "بین الاقوامی اور جدید طرز زندگی کا حامل شہر بنانے” سے متعلق دور اندیشی کی تعبیر ہے۔
Today, I chaired a @TECofDubai meeting at the Expo Metro Station, to celebrate the 11th anniversary of the Dubai Metro, a project that wouldn’t be accomplished without @HHShkMohd’s vision to unlock an advanced future and answer to its key requirements. pic.twitter.com/oYNwf0bW7A
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) September 9, 2020
شیخ ہمدان نے مزید کہا کہ”گیارہ سال پہلے ہم نے دبئی میٹرو کا آغاز کیا۔ جو دبئی کے ترقیاتی سفر کی گواہ ہے۔ میٹرو دبئی کی ترقی کا مرکزی حصہ تھی اور اس اسے شہر بنا دیا۔ یہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دبئی کی حکمت عملی کو نمایاں کرتی ہے”۔
شیخ ہمدان نے روٹ 2020 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کو ترقیاتی "سفر کے ایک نئے مرحلے میں داخل کردے گا”۔
میٹرو اسٹیشن پر ہونے والی میٹنگ میں مزید کیا کچھ ہوا؟
اس میٹنگ کی تفصیلات کے مطابق دبئی میونسپلٹی اور دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو دبئی کے لیڈ پلاٹوں کا ایک مربوط نقشہ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ دبئی بھر میں پلاٹوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور صارفین کی بہتر خدمت کےلیے تمام چینلز کو ایک پیلٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔
ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں نئے تعلیمی سال اور وبا کے دنوں میں سکول کھولنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
Source: Khaleej Times







