متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای میں ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ دینے کے لیے اب آپ کو ٹیسٹ سنٹر نہیں جانا پڑے گا

 

خلیج  اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ دینے آپ کو ڈرائیونگ اسکول نہیں جانا پڑے گا۔

اب جب آپ چاہیں گے ایک ممتحن آپ کا ٹیسٹ لینے خود آپ کے گھر پر حاضر ہوگا۔ تاہم اس کے لیے آپ کو کچھ ایکسٹرا فیس ادا کرنی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر اس سروس کا اعلان کرتے ہوئے شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت جہاں پر بھی درخواست کنندہ موجود ہوگا، ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والا ممتحن اس جگہ جائے گا اور درخواست کنندہ وصول کرے گا اس کا ٹٰیسٹ لے گا اور جہاں سے اسے اٹھایا گیا ہوگا  اسے وہیں واپس ڈراپ کر دیا جائے گا۔

اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپوائنٹمنٹ بک کرنی ہوگی اور 100 درہم فیس ادا کرنی ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button