متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : گاڑی چلاتے ہوئے عید کی مبارک باد کی کال وصول نہ کریں

خلیج اردو
11 مئی 2021
ابوظبہی : عید الفطر کی آمد آمد ہے اور ایسے میں اپنے دوستوں ، رشتہ داروں اور پیاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گا لیکن حکام نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت کسی کی عید مبارک کے پیغام سے اپنے دھیان نہ بھٹکائے۔

ابوظبہی پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں۔

ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ ان ہدایت میں دس سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو فرنٹ سیٹ پر نہ بٹھائے۔ تیز رفتاری سے بچیں اور گاڑیوں کو پھیچے سے ہٹ نہ کریں۔

گاڑی چلانے والوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ بچوں کی کار سیٹیں استعمال کریں ، یقینی بنائیں کہ کار کے ٹائر اچھی حالت میں ہیں۔

پولیس نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ٹریفک کا ہموار بہاو اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس منصوبے میں چوراہوں ، عوامی پارکوں ، شاہراہوں ، شاپنگ مالز اور دیگر بازاروں ، سیاحوں کے دلچسپ مقامات اور مساجد کے قریب گشت بڑھانا شامل ہے تاکہ ٹریفک پر قابو پالیا جاسکے اور شاہراہوں پر بھیڑ کو روکا جاسکے۔

ابوظہبی پولیس میں ٹریفک اینڈ پیٹرولس ڈائریکٹوریٹ نے پیر کی شام ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تمام ڈرائیوروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سڑک کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں سڑکیں تنگ کرنے سے گریز کریں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button