خلیج اردو
12 مئی 2021
دبئی : منگل کو متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اسی لیے 13 مئی کو بروز جمعرات منائی جائے گی۔
اس حساب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اب عید کی پانچ چھٹیاں دیں جائیں گی۔ ان چھٹیوں کا آغاز منگل سے ہوچکا ہے۔ سعودی عرب نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں چاند نظر نہیں آیا۔
ملک میں کل عیدالفطر منائی جائے گی اور اس حوالے سے تمام مساجد میں عید کی نماز کرونا کے سخت ایس او پیز کے ساتھ ادا ہوگی۔
خطبے سمیت عید نماز کے دورانیے کو 15 منٹ تک محدود کیا گیا ہے۔ مساجد کو نماز سے قبل 15 منٹ کھولا جائے گا اور فوری بند کیا جائے گا۔
نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب فاصلہ رکھے اور داخلی و خارجی راستوں پر ہجوم بنانے سے منع کیا گیا ہے۔ اس پروٹوکول کو رمضان میں دوران تراویح فالو کیا گیا تھا۔
#EidAlFitr Thursday in #UAE#WamBreaking pic.twitter.com/wdging3Tsx
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) May 11, 2021
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2Fwamnews%2Fstatus%2F1392155840753373185&widget=Tweet
Source : Khaleej Times







