متحدہ عرب امارات

بھارت میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات سامنے آگئیں

خلیج اردو
12 مئی 2021
ممبئی : بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ گزشتہ روز 4205 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ اب تک بھارت میں سامنے آنے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ گزشتہ چودہ دنوں میں 50 ہزار افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ابتک سامنے آنے والی اموات 25000 ہو گئی ہے۔

کرونا کی دوسری لہر اپنی عروج پر ہے اور گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 348371 ہیں۔ حکام کے مطابق نئے آنے والے کیسز کی تعداد 6 مئی کے بعد سے کم ہو رہی ہے جس میں تعداد 414188 تھی۔

جن ریاستوں میں روزمرہ کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ان میں کارناٹکا ، کیریلہ ، تامل ناڈو، ویسٹ بنگال ، اودیشا ، پنجاب اور آسام شامل ہے جبکہ 18 یونین اسٹیٹس میں کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

13 بھارتی ممالک میں اب 100 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 6 میں یہ تعداد 50 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے اور 17 میں ایکٹیو کیسز کی تعداد فی ریاست 50 ہزار سے کم ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر بلرام بھگوا نے کہا ہے کہ کرونا کیسز کے حوالے سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان لاوا اگروال نے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ابتدائی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ اس میں 3.7 ملین فعال کیسز ہیں۔ مہاراشٹرا 593،150 فعال کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ، اس کے بعد کرناٹک (571،026) ، کیرالا (420،076) ، اتر پردیش (225،271) اور راجستھان میں (203،017) ایکٹیو کیسز ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button