متحدہ عرب امارات

کیا بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے رہائشیوں کو واپسی کی ٹکٹیں بک کروانی چاہیئں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر کئی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ان پابندیوں کے باعث یو اے ای کے بیشتر رہائشی یو اے ای واپس نہیں آ پا رہے جس کے باعث انہیں اپنی نوکریوں سے فارغ کیے جانے جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

اس پریشانی میں بیرون ملک پھنسے رہائشی بے چینی کے ساتھ پروازیں بحال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جبکہ متعدد رہائشی پروازوں کی جلد بحالی کی امید کے ساتھ یو اے ای واپسی کے لیے فضائی ٹکٹیں بک کروا رہے ہیں۔ آیئے جانتے ہیں کہ آیا ایسی صورتحال میں بیرون ممالک میں پھنسے رہائشیوں کو ٹکٹیں بک کروانی چاہیئں یا نہیں؟

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی متعدد ٹریول ایجنسیوں نے بیرون ممالک میں پھنسے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پروازوں کی بحالی کی حتمی تاریخ کا اعلان کیے جانے تک یو اے ای واپسی کے لیے فضائی ٹکٹیں بک نہ کروائیں۔

حالانکہ  متعدد ایئر لائنز نے بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سرلنکا اور جنوبی افریقہ سے یو اے ای کے لیے فضائی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کرنی شروع کر دی ہیں۔ تاہم، یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔

یو اے ای کی ایک ٹریول ایجنسی ایم آئی سی ای کے مینجنر میر وسیم راجہ کا نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا "بیرون ممالک پھنسے رہائشی پریشان ہیں اور یو اے ای واپس آنے کے لیے بے چین ہیں۔ تاہم، میں مسافروں کو تلقین کروں گا کہ وہ حکومت کی جانب سے کسی واضح پالیسی آںے تک انتظار کریں۔ ٹکٹیں بک کروانے سے پہلے صورتحال واضح ہوجانا ضروری ہے۔ بیشک ہر ایئر لائن ٹکٹیں واپس کردیتی ہے۔ لیکن بعض اوقات ٹکٹ کی نقد رقم واپس لینے میں 7 ماہ لگ جاتے ہیں”۔

اسی طرح ڈیرا ٹریول کمپنی جنرل مینجر سودیش نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بیرون ممالک پھنسے افراد کو چاہیے کہ وہ تب تک ٹکٹیں بک نہ کروائیں جب تک حکومت کی طرف سے واضح احکامات جاری نہیں ہو جاتے۔

سودیش کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی رہائشی آج سستی ٹکٹ خرید لیتا ہے لیکن پروازوں کی بحالی تک ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے تو اسے اضافی رقم پھر بھی ادا کرنا ہوگی۔ لہذا بیرون ممالک پھنسے افراد کو ٹکٹیں بک کروانے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے اور انتظار حکومت کی طرف سے پروازوں کی بحالی سے متعلق باضابطہ احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button