خلیج اردو
دبئی : نیشنل سنٹر فار سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن نے اتوار کو کالبہ پولیس کی مدد سے لبنانی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا ہے۔ حکام نے لبنانے کوہ پیما کو ریسکیو کیا ہے جو پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔
کلبہ پولیس آپریشن روم کو ایک شخص کے بارے میں رپورٹ ملی تھی جو وادی الہیلو کے پہاڑوں میں گرنے کی وجہ سے ٹانگ پر زخمی ہو گیا تھا۔
اس کے بعد آپریشن روم میں نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں پہنچ کر اس شخص کی تلاش کی۔
ٹیم کو کامیابی سے وہ شخص ملا اور ریکسیو ٹیم نے کامیابی سے لبنانی کوہ پیما کو ریسکیو کیا۔ اسے شارجہ کے کلبہ اسپتال پہنچایا گیا تاکہ ضروری علاج کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سارے آپریشن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کیے گئے۔
Source : Khaleej Times