خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے اسکول بسوں کے اسٹاپ پوائنٹ پر رکنے کی ہدایت پر عمل کرنے پر ڈرائیوروں کی تعریف کی ہے۔ابوظہبی میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس فورس نے سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کے حصے کے طور پر ایسا کیا ہے۔
حکام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امارات میں تقریباً 93 فیصد ڈرائیور سکول بس اسٹاپ کے اشارے کے ارد گرد قوانین کی پابندی کرتے ہیں جو کہ 2019 میں ریکارڈ ہونے والی تعداد 76 فیصد سے زیادہ ہے۔
پولیس نے پہلے بتایا تھا کہ ابوظہبی میں 17 فیصد ڈرائیور بس اسٹاپ پوزیشن پر نہیں رکتے جب اسکول بس کے اسٹاپ کے نشانات دکھائے جاتے ہیں۔ابوظہبی میں حکام نے قواعد کے اس مکمل سیٹ کا اندراج کیا گیا ہے جن پر ڈرائیوروں کو اسکول بس اسٹاپ سائن آؤٹ ہونے پر عمل کرنا چاہیے۔
سنگل لین والی سڑکوں پر،دونوں سمتوں میں گاڑی چلانے والوں کو کم از کم پانچ میٹر کے فاصلے پر رکنا چاہیے۔دو طرفہ سڑکوں پر ڈرائیور کو بس کی ایک ہی سمت میں کم از کم پانچ میٹر کے فاصلے پر رکنا چاہیے۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں حکام نے ستمبر میں اسکول بسوں پر ریڈارز سروس کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ڈرائیوروں کی جانب سے خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔
Source: Khaleej Times