
خلیج اردو
06 ستمبر 2021
راس الخیمہ : پاکستان کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے راس الخیمہ سے لاہور کیلئے نئی سروس شروع کی ہے ۔ ایسے میں جب متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے ویزا اور سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد مسافروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ، اس سہولت سے پاکستانیوں کو بہت آسانی ہوگی۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ایئرلائن کی پہلی پرواز اتوار کی رات پہنچی اور پیر کی صبح مکمل سواریوں کے ساتھ واپس لوٹ گئی۔
متحدہ عرب امارات میں ایئر بلیو کے کنٹری منیجر سہیل شیخ نے پیر کو خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ہم نے ابتدائی طور پر لاہور اور راس الخیمہ کے درمیان پروازوں کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے بعد ڈائریکٹ فلائٹس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
راس الخیمہ ہوائی اڈے پر کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عامر الزائزہ نے اتوار کی شام راس الخیمہ ایئرپورٹ پر لاہور سے افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا ہے۔
راس الخیمہ ہوائی اڈے پر چیف فنانشل آفیسر چندر شیکھر دیشمکھ اس موقع پر راس الخیمہ ہوائی اڈے پر کارگو کے سربراہ وشواجیت تھینک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ایئر بلیو ابوظہبی دبئی اور شارجہ سے پاکستان کے بڑے شہروں کیلئے 40 سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ ایک بار سفر معمول پر آنے کے بعد یہ اپنے متحدہ عرب امارات کے نیٹ ورک کو بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ایئربلیو کے کنٹری منیجر نے کہا کہ ہم راس الخیمہ سے لاہور تک پرازوں کی تعداد بڑھا سکتے ہیں یا طلب کا اندازہ لگانے کے بعد پاکستان میں نئی منزلیں متعارف کروا سکتے ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے 28 اگست سے اسلام آباد ، پشاور ، لاہور اور کراچی سے راس الخیمہ کیلئے بھی پروازیں شروع کی ہیں۔ پی آئی اے ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف امارتوں کیلئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں سے پروازیں بھی چلارہی ہے۔
Source : Khaleej times







