
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں ٹیل گیٹنگ یعنی سامنے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی 19 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کیں ہیں۔
جون کے آخر تک اس قانون کی 19 ہزار 327 خلاف ورزیاں نوٹ کیں گئیں ہیں۔ پولیس نے موٹر سواروں کو خبردار کیا ہے کہ سامنے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پولیس خبردار کیا ہے کہ سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
اور ایسا کرنا ابوظہبی کے ٹریفک قانون کے مطابق جرم ہے۔ ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آنے کی صورت میں گاڑی ضبط کر لی جائے گی، جسے واپس حاصل کرنے کے لیے 5 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مزید برآں، گاڑی ضبط ہونے کی صورت میں 3 ماہ کے اندر اندر جرمانہ ادا کر کے گاڑی چھڑوانا ہوگی بصورت دیگر گاڑی نیلام کر دی جائے گی۔ جبکہ ایسے ڈرائیور جو سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہیں رکھتے ان پر 400 درہم جرمانہ اور بلیک پوائنٹ عائد کیے جائیں گے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کچھ ڈرائیور سامنے والی گاڑی کے ساتھ گاڑی لگا کر سامنے والی ڈرائیور کو ہراساں کرتے ہیں اور بار بار روشنیاں جلا کر جلد راستہ خالی کرنے پر زور دیتے ہیں جس سے ڈرائیور کی توجہ ہٹنے سے خطراناک حادثات پیش آتے ہیں۔
Source: Khaleej Times







