خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور تعاون کے اصولوں کے تحت متحد ہو کر طویل المدتی پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔
وہ توانائی اور بڑے اقتصادی فورم کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران اظہپار خیال کررہے تھے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت ایم ای ایف کے ورچوول اجلاس سے خطاب میں صدر شیخ محمد نے 17 بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت کے ساتھ 28ویں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 کے میزبان ملک کے طور پر متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی۔
عالمی رہنماؤں سے خطاب میں شیخ محمد نے موسمیاتی تبدیلی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی تعاون کے ذریعے اس سے نمٹا جا سکتا ہےکیونکہ اگر اسے روکا نہ گیا تو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات لوگوں، کرہ ارض اور عالمی معیشت پر بہت زیادہ پڑیں گے۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات طویل عرصے سے یہ نظریہ رکھتا ہے کہ موسمیاتی عمل معاشی اور سماجی ترقی کے لیے نئے راستے حاصل کرنے کا ایک موقع ہے اور اگر اس پر مناسب توجہ دی گئی تو اس سے ممبر ممالک کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
شیخ محمد نے 2023 میں ایک کانفرنس کے انعقاد کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کے خدشات اور ضروریات کو سنا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات نے 40 ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں 50 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے جہاں وہ اگلی دہائی میں مزید 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جغرافیائی سیاسی عدم استحکام اور توانائی اور خوراک کی سلامتی پر اس کے اثرات کے پس منظر میں، عالمی ایجنڈے پر موسمیاتی کارروائی کو اولین ترجیح کے طور پر برقرار رکھیں۔
صدر نے قائدین کو صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے اور خوراک کے نظام کی آب و ہوا اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے خطرے کو کم کرنے کیلئے اقدمات کرنے کی دعوت دی۔
متحدہ عرب امارات نے ترقی پسندی میں ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کا مظاہرہ کیا ہے۔ کلائمیٹ ایکشن، کلائمیٹ ڈپلومیسی اور کثیر جہتی تعاون جس کی وجہ سے اسے 2023 میں کوپ کانفرنس کے میزبان ملک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
پیرس معاہدے پر دستخط کرنے اور اس کی توثیق کرنے والے خطے کے پہلے ملک کے طور پر یو اے ای نے 2050 تک اسٹریٹجک اقدام سے کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کا عہد کیا ہے۔
Source: Khaleej Times