متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر، نائب صدر شیخ محمد نے  نوروز منانے والوں کو نئے سال میں امن، استحکام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان نے یوم نوروز فارسی نیا سال منانے والی تمام اقوام کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

 

اپنے پیغام میں شیخ محمد نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آنے والا سال آپ کے لیے امن اور خوشحالی لے کر آئے۔

 

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی آج نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا نوروز منانے والے تمام لوگوں کو مبارک ہو۔

 

 

انہوں نے کمیونٹیز کو بہار کے موسم کی ایک عظیم شروعات اور اچھائی، امن، استحکام اور حفاظت سے بھرا ایک خوشگوار سال’ کی خواہش کی۔

 

نوروز لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور امن اور اچھی ہمسائیگی کے نظریات پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی روایات اور رسومات مشرق و مغرب کی تہذیبوں کے ثقافتی اور قدیم رسوم و رواج کی عکاسی کرتی ہیں جنہوں نے انسانی اقدار کے تبادلے کے ذریعے ان تہذیبوں کو متاثر کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button