خلیج اردو
دبئی : دنیا بھر کے مختلف ممالک اب صورت حال کی بہتری کے بعد سفری پابندیوں میں آسانیاں پیدا کررہا ہے اور اس حوالے سے مختلف ممالک نے یو اے ای کے ویکسین شدہ رہائشیوں کیلئے رعایت رکھی ہے۔ اب یو اے ای کے رہائشی مختلف ممالک میں کرونا ٹیسٹ کے منفی آئے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
کچھ خلیجی اور مشرقی اور مغربی یورپی ممالک نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کیلئے روانگی سے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرائط واپس لے لی ہیں۔ اس کی وجہ متحدہ عرب امارات کے بہترین ویکسینشن مہم ہے۔
متحدہ عرب امارات دنیا کی سب سے زیادہ ویکسین شدہ ملک ہے جہاں 96 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے۔ نومبر 2021 میں متحدہ عرب امارات اپنی 100 فیصد ویکسین کیلئے اہل آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک حاصل کرنے کے ساتھ ایک تاریخی مقام پر پہنچ گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی تمام ایئر لائنز نے کرونا وائرس سرٹیفکیٹس اور ویکسینیشن سے متعلق رہائشیوں اور غیر ملکی مسافروں تفصیلی گائیڈلائز بھی درج کیے ہیں جو مختلف ممالک کے مختلف ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی زیادہ تر ایئر لائنز ان ممالک میں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ گائیڈلائنز پر عمل کرتی ہیں تاہم، قومی کیریئر اتحاد ایئرویز نے لازمی قرار دیا ہے کہ تمام مسافروں کے پاس منفی کرونا پی سی آر سرٹیفکیٹ ہونے چاہے خواہ وہ جہاں بھی جانا چاہتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے قومی کیریئر اتحاد ایئرویز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ آپ کو اتحاد ایئرویز کے ساتھ سفر کیلئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی دینا ہوگا۔
کم خرچ میں سفری سہولیات دینی والی فلائی دبئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ گائیڈلائنز پر عمل درآمد کرارت ہیں۔
دبئی کی فلیگ شپ ایئرلائن ایمریٹس نے بتایا ہے کہ وہ اٹھ ممالک بغیر کسی منفی پی سی آر ٹیسٹ کے سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں بحرین ، ڈنمارک ، جرمنی ، یونان ، لبنان ، ناروے ، سویزرلینڈ اور ترکی شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times