متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ویکسینشن کی شرح 100 فیصد کے قریب پہنچ گئی

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی :

عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات میں کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، متحدہ عرب امارات کی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جہاں ویکسین کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی کا کہنا ہے کہ ملک میں 91 فیصد لوگوں نے کم از کم ایک ویکسین کی خوراک حاصل لگوائی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک کی کم از کم 80.38 فیصد آبادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں اور متحدہ عرب امارات دنیا میں ویکسینشن کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

متحدہ عرب امارات پرتگال کے قریب ہے جہاں مکمل طور پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد 81.2 فیصد ہے۔ پرتگال کی کم از کم 87 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی جاچکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے ممالک میں فی 1000 افراد پر کیے جانے والے کورونا وائرس ٹیسٹوں کی تعداد کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات دنیا میں تیسرے نمبر پر تھا۔ان میں وبا کے آغاز سے 12 ستمبر تک کیے گئے ٹیسٹ شامل ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد اگست 2020 کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہوئی ہے اس طرح ایک سال میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں سب سے کم شرح درج کی گئی ہے۔

صحت کے شعبے کے ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی کو قومی ویکسینیشن کی مضبوط مہم اور معاشرے کی حفاظت کے ضوابط کی پابندی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر الہوسینی نے بتایا کہ ویکسین عام طور پر بیماری کے اثرات اور پیچیدگیوں کو روکنے ، اسپتالوں میں داخل ہونے ، اسپتال میں قیام کے دورانیے کو کم کرنے اور لوگوں کے غیر حفاظتی گروپ کے مقابلے میں وینٹیلیٹرز کی ضرورت نہ ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button