Uncategorized

مصالحت سے تنازعات کے پرامن حل کیلئے قانون کی منظوری دیدی گئی

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس میں تنازعات کے پرامن حل کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

شیخ محمد نے منگل کے روز 2021 کے قانون نمبر 18 جاری کیا ہے جو تنازعات کے حل کیلئے ہوگا۔

یہ قانون نئے اور متبادل طریقے ڈھونڈ نکالے گا جس سے تنازعات جلدی اور آسان طریقے سے حل ہونگے۔ یہ تنازعات کے حل کیلئے قائم مصالحت مرکز کی جانب سے کیا گیا ہے جو 2009 کے قانون نمبر 16 کے مطابق ہے۔

مرکز دبئی عدالتوں کے صدر کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کے ذریعے اس کے حوالہ کردہ تنازعات کو سنتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کہ تنازعہ کے تمام فریق ثالثی کیلئے رجوع کرنے پر راضی ہیں۔

عدالت ثالثی کے طریقہ کار اور سماعتوں کی نگرانی اور تصفیہ اور معاہدوں کی منظوری کیلئے ایک یا زیادہ ججوں کو تفویض کرے گی۔
نیا قانون پرانے قانون کی جگہ لے گا جو ‘تنازعات کے خوشگوار مصالحت کا مرکز قائم کرتا ہے اور کسی بھی دوسری قانون سازی کو منسوخ کرتا ہے ۔2021 کا قانون نمبر 18 سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button