متحدہ عرب امارات

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی کسی کو جلدی نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
نیویارک : اقوام متحدہ کے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کسی کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی جلدی ہے۔

وزیرخارجہ جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان کو دیکھ رہی ہے۔ اگر طالبان چاہتے ہیں کہ دنیا اسے تسلیم کرے تو انہیں کافی احتیطاط سے کام لینا ہوگا۔

مسٹر قریشی نے بتایا کہ امریکہ کو افغان حکومت کے ضبط شدہ وسائل انہیں حوالے کرنے چاہیئے کیونکہ افغانوں کی رقم پر انہی کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ رقم منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے بذریعہ ویڈیوع لنک خطاب کریں گے۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button