خلیج اُردو
امارات میں جمعرات 27 نومبر کو موسم مجموعی طور پر جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ ساحلی اور شمالی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی سمت سے چلنے والی ہلکی سے معتدل ہوائیں وقتاً فوقتاً شمال مغربی رخ اختیار کریں گی، جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی اور بعض اوقات 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔
عربین گلف میں سمندر معمولی سے معتدل جبکہ بحیرہ عمان میں ہلکا رہے گا۔
آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 31 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ مسفاح (ابوظبی) میں دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت شارجہ میں 17 ڈگری، ابوظبی میں 18 ڈگری اور دبئی میں 19 ڈگری تک گر سکتا ہے۔







