خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے عوام کو وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں عوامی مقامات پر غیر مناسب حرکات کرنا قانون جرم ہے جس کی سزا بھاری جرمانے اور قید کی صورت میں ہو سکتی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ جو کوئی بھی عوامی سطح پر کسی غیر مناسب حرکت کا عمل کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے جس 1 ہزار سے 50 ہزار درہم کے درمیان جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

مزید برآں، فیڈرل پینل کوڈ کے آرٹیکل 358 کے مطابق ایسے کسی بھی نا مناسب عمل کو عوامی مقام پر دہرانے کی صورت میں کم از کم 3 ماہ قید اور کم از کم 1 لاکھ درہم جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں۔
اسی پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہی سزا اس شخص پر بھی نافذ ہوگی جو کوئی ایسی بات کہتا ہے یا ایسا عمل کرتا ہے جو عوامی اخلاق کے منافی ہو۔
خیال رہے یو اے ای پبلک پراسیکیوشن لوگوں میں قانون سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے ایسی پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہے۔
Source: Khaleej Times







