خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات اور نمائشوں میں صرف وہ افراد شرکت کر سکتے ہیں جنہوں نے کورونا کی ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے۔
ان تقریبا میں، اسپورٹس، ثقافتی، سماجی اور آرٹ سے متعلق تقریبات یا ایونٹ شامل ہیں۔
یو اے ای کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی کا ہفتہ وار کوویڈ بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ایسی تقریبات میں شرکت کرنے والے شرکاء کو کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی اور یہ ٹیسٹ ایونٹ سے پہلے 48 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔
مزید برآں، شرکاء کی الحسن ایپ پر E لیٹر ایکٹو ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ الحسن ایپ پر لیٹر E کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد نظر آنے لگتا ہے اور یہ صرف 7 دنوں تک فعال رہتا ہے۔ اسے دوبارہ سے فعال بنانے کے لیے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جس سے ای مزید 7 دنوں کے لیے فعال ہوجائے گا۔
ڈاکٹر فریدہ نے یو اے ای میں جاری کورونا ویکسین کی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسین کے لیے اہل آبادی کے 78 اشاریہ 11 فیصد حصے کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ بوڑھوں کی 85 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ یو اے ای فی 100 افراد ویکسین لگانے کی شرح میں دنیا بھر سے آگے ہے۔ اور اس وقت تک یو اے ای میں کورونا ویکسین کی 12 اشاریہ 29 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
Source: Khaleej Times







