خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی ٹرانسپورٹ کانگریس میں زیادہ دوری سے بھی چہروں کا پتہ لگانے والے ڈرونز کی نمائش

خلیج اردو: دبئی پولیس نے MENA ٹرانسپورٹ کانگریس اور نمائش میں طویل فاصلے سے مشتبہ افراد کے چہروں کا پتہ لگانے والے ڈرونز سے لے کر الیکٹرانک پٹرولنگ تک اپنے تمام جدید ترین سمارٹ ٹولز کی نمائش کی، جو اس وقت یہاں جاری ہے۔

بریگیڈیئر الحثبور نے کہا کہ ہمارے پاس اس نمائش میں فخر کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے کامیابی کی بہت سی کہانیاں اور مہارتیں موجود ہیں۔ یہ ایک موقع ہے جسمیں ہم اپنے اقدامات کو متعارف کراکر کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد کام کرینگے۔”

دبئی پولیس میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبید سعید الحثبور نے کہا کہ دبئی پولیس پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سکلڈ کیڈرز کو استعمال کرنے کی خواہشمند ہے اور امارات بھر میں اپنے روزانہ کے سفر روانہ ہونیوالے لاکھوں مسافروں کو محفوظ بناتی ہے۔

بریگیڈیئر الحثبور نے مزید کہا کہ یہ محکمہ، جو 2008 میں قائم کیا گیا تھا، اس خطے کی پہلی فورس ہے جو عوامی نقل و حمل کے شعبے کو محفوظ بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ "مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال نے مشکوک اور مطلوب افراد کی شناخت میں اپنی تاثیر کو ثابت کیا ہے۔ ہم عوامی نقل و حمل میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘‘

کثیر لسانی ہیلپ لائن
گزشتہ سال ستمبر میں، ایک متحد کال سینٹر نمبر (908) شروع کیا گیا تھا جو پولیس فورس کے عوام کے ساتھ رابطے کو ہموار کرنے اور ان خدمات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے جو اس وقت دس مختلف زبانوں میں پیش کی جا رہی ہیں۔

ہمارا محکمہ خواتین کالرز اور بچوں کے لیے ایک اور ہاٹ لائن شروع کرنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد العبار نے کہا کہ پولیس خواتین کی ایک نامزد ٹیم دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے خواتین اور بچوں کے سوالات کا جواب دے گی۔ کرنل العبار نے کہا کہ”908 کا نمبر خرابی، عام پوچھ گچھ، گمشدہ اور پائی جانے والی اشیاء، شکایات، تجاویز اور مجرمانہ رپورٹس سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔ اب ہمارے پاس خواتین کے لیے ایک مخصوص فون لائن رکھنے کا منصوبہ ہے۔‘‘

الیکٹرانک پٹرولنگ
محکمے نے نمائش میں پائیدار نقل و حمل کی حمایت کے مطابق ایک نیا الیکٹرانک پٹرول سسٹم بھی پیش کیا۔ الیکٹرانک گشتی ٹیم سمارٹ سیکیورٹی سسٹمز سے لیس ہے — جن میں چہرے کی شناخت کرنے والے آلات، گاڑیوں کے ٹریکرز، سمارٹ ہیلمٹ، ڈرون اور سمارٹ شیشے نصب ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button