خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

جانئے: دبئی کسٹمز ٹریڈ مارک کے تنازعات کو کیسے حل کرتا ہے؟

خلیج اردو: دبئی کسٹمز کی نمائندگی کرنیوالی انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ نے پچھلے سال 390 انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (IPR) تنازعات کو حل کیا جس میں 14.78 ملین مالیت کی جعلی اشیاء شامل تھیں۔

محکمہ نے 221 برانڈز پر محیط 2.11 ملین جعلی اشیاء کو بھی ری سائیکل کیا، اور گزشتہ سال 437 نئے ٹریڈ مارک اور 189 تجارتی ایجنسیوں کو رجسٹر کیا۔

دانشورانہ املاک کے حقوق کی اہمیت کے بارے میں بیداری و آگہی بڑھانے کے لیے، آئی پی آر ڈیپارٹمنٹ نے کمیونٹی آگہی کی آٹھ سرگرمیاں اور اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے 11 ایونٹس، اور ٹریڈ مارک مالکان کے تعاون سے جعلسازی کے خلاف 10 ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے، دبئی کسٹمز میں آئی پی آر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یوسف اوزیر مبارک نے کہا کہ "ہم اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز کی مدد اور تعاون سے جعلی اشیا سے نمٹنے اور اپنی مقامی مارکیٹ میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی مہارتوں کو مسلسل بڑھاوا دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم املاک و دانش کے تحفظ کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہیں، اور اس مقصد کے لیے ہم تمام سماجی طبقات کو ٹارگٹ بناتے ہوئے لیکچرز کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ انہیں جعلی مصنوعات اور حقیقی مصنوعات کی شناخت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے۔

جعل سازی کا مقابلہ کرنے سے معاشرے کو جعلی اشیا کے خطرات سے بچانے اور ملک میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button