
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں سالانہ تقریباً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی ہے، لیکن کلاؤڈ سیڈنگ جیسے طریقوں نے تقریباً 25 فیصد تک بارش کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔
تاہم، بعض اوقات، جب متحدہ عرب امارات میں بارش ہوتی ہے، تو یہ سب بہا کے لیجاتا ہے!
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بدھ کے روز ایک تھرو بیک ویڈیو پوسٹ کی جس میں متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ہونے والی افراتفری کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
یہ وہ دن تھا، جب 9 مارچ، 2016 کو ملک میں ایسی ہوائیں چلیں جنہوں نے تباہی مچا دی۔ ایک موسم کی نگرانی کرنے والے اسٹیشن، البطین ہوائی اڈے نے دن میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا ریکارڈ کی۔
اسی دن ملک میں سب سے زیادہ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ الشویب اسٹیشن پر 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دن ملک کے کچھ حصوں میں بارش کی بوندیں برف کی طرح گریں اور اولے بھی گرے۔
أرقام القياسية تحققت في 9 مارس 2016، مطار البطين سجل أعلى سرعة رياح وكانت 130 كم/س، محطة الشويب سجلت أعلى كمية أمطار وكانت 287.6 ملم، في مثل هذا اليوم تأثرت الدولة بـعواصف قوية وأمطار غزيرة مصحوبة بالبرد. #حالة_جوية #الطقس #المكز_الوطني_للأرصاد #الإمارات #هواة_الطقس pic.twitter.com/bBMaBBOvf0
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) March 9, 2022
خلیج ٹائمز نے غیر معمولی شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا تھا۔
بل بورڈز اور دیگر ملبہ سڑکوں پر اور لوگوں کی گاڑیوں پر اڑتے اور گرتے دیکھا گیا۔ کئی دفاتر کی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔
راس الخیمہ پولیس نے سیلاب زدہ وادیوں میں پھنس جانے والی 21 گاڑیوں کو کھینچ نکالا۔







