
خلیج اردو
دبئی: یو اے ای لاٹری نے ’لکی ڈے‘ کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ وار ڈراز اور نئی انعامی ساخت متعارف کرا دی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ 10 کروڑ درہم کے سب سے بڑے جیک پاٹ کا دور ختم ہو گیا ہے، جبکہ پلیٹ فارم اپنے دوسرے سال میں داخل ہو رہا ہے۔
ہوسٹ دیالا مکی نے بتایا کہ لکی ڈے ڈراز اب ہر دو ہفتے کے بجائے ہر ہفتے کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے زیادہ مواقع، زیادہ جوش اور جیتنے کے زیادہ امکانات فراہم ہوں گے۔ نئے فارمیٹ کے تحت نیا گرینڈ پرائز 3 کروڑ درہم ہوگا جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ درہم کر دیا گیا ہے۔
دیالا مکی اور شریک میزبان شادي خلف نے مزید اعلان کیا کہ ہر ہفتے ہونے والے ڈراز میں مشہور ’لکی چانس‘ رافل بھی شامل ہوگا، تاہم اب لکی چانس آئی ڈی کے تین فاتحین کو ہی ایک لاکھ درہم فی کس انعام ملے گا، جبکہ پہلے یہ تعداد سات تھی۔
چھوٹے انعامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جن میں ایک لاکھ درہم، ایک ہزار درہم اور سو درہم شامل ہیں۔ یہ اعلان ہفتہ 29 نومبر کو ڈرا نمبر 251129 کے دوران کیا گیا، جو 10 کروڑ درہم جیک پاٹ جیتنے کی آخری کوشش تھی۔
نئے فارمیٹ کے تحت پہلا ہفتہ وار ڈرا 6 دسمبر کو ہوگا۔
نیا انعامی فارمیٹ:
گرینڈ پرائز 3 کروڑ درہم
دوسرا انعام 50 لاکھ درہم
تین لکی چانس آئی ڈی ونرز ایک لاکھ درہم فی کس پائیں گے







