عالمی خبریں

امریکی جج نے سرکاری ملازمین کی برطرفیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی

 

خلیج اردو

واشنگٹن: امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری ملازمین کی برطرفیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی بندش (شٹ ڈاؤن) کے دوران ہزاروں وفاقی کارکنوں کو نکالنے کے خلاف مزدور یونینز کی درخواست پر سنایا گیا۔

سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ جج سوزن اِلِسٹن نے بدھ کے روز عارضی روک کا حکم جاری کیا۔ یونینز نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت کی بندش کے دوران ملازمین کی برطرفی غیر قانونی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حکم نامہ اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک عدالت کیس پر مزید سماعت کر کے حتمی فیصلہ نہیں سنا دیتی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button