
خلیج اردو
دوشنبے: تاجکستان نے بھارت سے عینی ائیربیس کا کنٹرول واپس لے لیا، جس کے بعد بھارت وسط ایشیا میں اپنے واحد فوجی اڈے سے مکمل طور پر دستبردار ہو گیا ہے۔ یہ فوجی اڈہ بھارت کی دو دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک موجودگی کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی ائیربیس وسط ایشیا میں بھارت کی دفاعی اور انٹیلی جنس حکمتِ عملی کے لیے نہایت اہم مقام رکھتا تھا، جہاں بھارتی فضائیہ کے اہلکار اور سازوسامان تعینات تھے۔ تاہم تاجک حکومت نے اب اس اڈے کا مکمل کنٹرول واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تاجکستان کی نئی دفاعی پالیسی اور خطے میں بدلتی ہوئی طاقتوں کے توازن کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد بھارت کی وسط ایشیائی خطے میں براہِ راست عسکری موجودگی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔






