متحدہ عرب امارات

شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات

خلیج اردو
واشنگٹن — شامی صدر احمد الشرع نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی امن، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں عارضی طور پر ختم کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے سے شام کی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور شامی شہریوں کے لیے خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ “مجھے احمد الشرع پسند آئے، ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شام کامیاب ہو۔”

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button