پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، خواتین اور ڈاکٹروں سمیت 1500 سے زائد کشمیری گرفتار

خلیج اردو
سری نگر — مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران خواتین، ڈاکٹروں اور نوجوانوں سمیت 1500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ فورسز نے چھاپوں کے دوران گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان، اہم دستاویزات، موبائل فون اور کتابیں بھی ضبط کر لیں۔

کریک ڈاؤن کے دوران بارہمولہ سے 10، کولگام سے 8 اور گاندربل سے 39 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے اضلاع اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ متعدد علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی کارروائیاں خوف و ہراس پھیلانے اور مزاحمتی آوازوں کو دبانے کی کوشش ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button