متحدہ عرب امارات

Dubai Airshow 2025 میں اب تک کی سب سے بڑی ایئرکرافٹ نمائش، 200 سے زائد طیاروں کی شرکت

خلیج اردو
دبئی ایئرشو 2025 اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فلائنگ اور اسٹیٹک ڈسپلے نمائش کے ساتھ 200 سے زائد طیاروں کی شمولیت سے منعقد ہوگا، جس میں کمرشل، ملٹری، پرائیویٹ جیٹس، یو اے وی اور نئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ ایئرشو میں جوبی ایوی ایشن ای وی ٹی او ایل، جنرل اٹامکس سی سی اے، برسٹل B23 915 IFR اور نئے کومیک C919 اور C909 طیاروں کی نمائش شامل ہوگی، جو جدت کی نئی جہتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

’The Future is Here‘ کے عنوان سے یہ ایونٹ 17 سے 21 نومبر تک دبئی ورلڈ سینٹرل میں ہوگا، جس میں 1,500 سے زائد نمائش کنندگان، 440 نئے شرکا، 148,000 ٹریڈ وزیٹرز اور 115 ممالک سے 490 فوجی و سول وفود شرکت کریں گے۔ اس موقع پر 21 کنٹری پویلین لگائے جائیں گے جن میں مراکش پہلی مرتبہ شرکت کرے گا، جبکہ 98 چیلٹس، 8,000 مربع میٹر اضافی جگہ، 120 اسٹارٹ اپس اور 50 انویسٹرز بھی شامل ہوں گے۔

ایئرشو کی تاریخ میں پہلی بار ایوننگ سیشنز بھی ہوں گے، جن میں 17 نومبر کو اسکائی ڈائیو دبئی میں پارٹی آن دی رن وے اور 18 نومبر کو ایئرشو آفٹر ڈارک شامل ہیں جن میں لائیو انٹرٹینمنٹ اور ڈرون شو پیش کیا جائے گا۔ پانچ دن تک فضائی کرتب، جدید ڈسپلے، پائلٹس سے ملاقات، فوڈ ٹرکس اور وی آئی پی ویونگ ایریا عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

ایونٹ اپنی عالمی پہچان کو مضبوط بناتے ہوئے ایوی ایشن، ائیرپورٹس اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور تعاون کا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ امسال سب سے بڑا ’’اسپیس پویلین‘‘ بھی قائم کیا جائے گا جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے تعاون سے ہوگا، جہاں عالمی اسپیس ایجنسیاں، اسپیس ٹیک کمپنیاں، اسٹارٹ اپس، انویسٹرز اور تعلیمی ادارے شریک ہوں گے۔ دو روزہ اسپیس کانفرنس میں 50 سے زائد عالمی ماہرین، خلا نورد اور صنعت سے وابستہ افراد مستقبل کی اسپیس ایکسپلوریشن پر گفتگو کریں گے۔

اس موقع پر وزیر کھیل اور چیئرمین یو اے ای اسپیس ایجنسی ڈاکٹر احمد بلوہول الفلاسی نے کہا کہ ایئرشو یو اے ای کے اسپیس سیکٹر میں غیر معمولی ترقی کے عالمی اعتراف کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیس پویلین میں پیش کی جانے والی ٹیکنالوجیز یو اے ای کے اس عزم کی علامت ہیں جس کا مقصد عالمی خلائی قیادت میں اپنا مقام مضبوط بنانا ہے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملٹری کمیٹی میجر جنرل مبارک سعید بن غفان الجابری نے کہا کہ ایئرشو دفاعی جدت اور قومی سلامتی میں یو اے ای کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جہاں عالمی ایروبٹک ٹیموں اور فلائنگ ڈسپلے کا شاندار امتزاج پیش کیا جائے گا۔

ایئرشو کی تاریخ میں پہلی بار ایڈوانسڈ ایئر موبیلٹی اور ای وی ٹی او ایل طیارے فلائنگ ڈسپلے میں شامل ہوں گے۔ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ لینگاوی کے مطابق یہ اقدام شہری فضائی ٹرانسپورٹ میں دبئی کی قیادت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گرفِتھس نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایئرپورٹ اور ایئرلائن کی نوٹ ٹریک منعقد ہوگی، جس میں 450 سے زائد عالمی شخصیات مستقبل کی فضائی صنعت کے اہم موضوعات پر گفتگو کریں گی۔ اس کے علاوہ dnata، flydubai اور دیگر 30 اداروں کے تعاون سے ’’سustainability Showcase‘‘ میں دنیا کی پہلی مکمل طور پر سسٹین ایبل ایئرکرافٹ ٹرن اراؤنڈ آپریشن بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button