
خلیج اردو
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کے بعد سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر سابق کپتان اظہر علی ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی حیثیت سے پی سی بی میں خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم سرفراز احمد کو نئی ذمہ داری ملنے کے بعد اظہر علی نے پی سی بی حکام کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اظہر علی اس فیصلے سے ناخوش تھے اور انہوں نے پی سی بی کی موجودہ حکمت عملی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کی ناراضگی کا سبب سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں ملنا اور ان کی اپنی پوزیشن پر اثرات پڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یہ پیشرفت پی سی بی کے اندرونی معاملات اور کرکٹ کے حوالے سے آئندہ کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جس پر تمام نظر یں مرکوز ہیں۔





