
خلیج اردو
کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھوں کی بڑی تعداد بھارتی جابرانہ نظام اور فاشسٹ مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف میدان میں آگئی۔ اقلیتوں کے قاتل بھارت کے خلاف سکھ برادری نے آزادی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔ کینیڈا کی فضائیں مودی کی سفاکیت اور ہندوتوا نظریے کے خلاف بلند نعروں سے گونجتی رہیں۔
اوٹاوا میں 53 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق انتہائی سرد موسم کے باوجود ہزاروں افراد طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد ووٹ ڈالنے پہنچے۔ سکھ تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم ہندوتوا کے دہشتگرد مودی کے گولی اور بم کے جواب میں سکھ قوم کی پرامن لیکن طاقتور آواز ہے۔






