متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں ایک اور ہسپتال نے کورونا وائرس سے پاک ہونے کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے مسلسل نگرانی اور قومی جانچ پروگرام کی حمایت کرنے کا نتیجہ

راس الخیمہ کے شیخ خلیفہ اسپیشلٹی اسپتال ایس کے ایس ایچ نے اعلان کیا ہے کہ اس میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس نہیں ہیں۔

اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر چانگ سک سھ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے مسلسل نگرانی اور قومی جانچ پروگرام کی حمایت کرنے اور رہنماوں کی بہترین   حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ کویڈ 19 کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر چانگ سک سھ نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کویڈ 19 مریضوں کی بروقت تشخیص اورعلاج کے پروٹوکول کو اپنانے سے ممکن ہوا۔

ڈاکٹر چانگ نے بحران سے نمٹنے میں متعلقہ قومی حکام ، رضاکاروں اور طبی ٹیموں کے کردار کو بھی سراہا اور بتایا کہ جب سے عالمی ادارہ صحت ، ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو عالمی وبائی بیماری قرار دیا ہے اسپتال نے مریضوں کی حفاظت کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں اب کوئی کورونا وائرس کیس نہیں ہیں اور وہ مریضوں کے استقبال کے لئے تیار ہیں

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button