متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منشیات کے خلاف مہم کے دوران تقریباً 25 ملین کیپٹاگون گولیاں برآمد کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزرات برائے انسدادِ منشیات نے سال کی پہلی سہ ماہی میں محتلف کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 25 ملین کیپٹاگون گولیاں برآمد کیں جس کی مالیت 1.3 ارب درہم کے لگ بھگ ہیں ۔

 متحدہ عرب امارات کی وفاقی وزارت برائے انسدادِ منشیات کے ڈائیریکٹر جنرل بریگیڈیئر سعید عبداللہ تویر السویدی کے مطابق یہ اس سال کے دوران اب تک منشیات کے خلاف مہم کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اس کام میں ملوث تمام مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزرات انسدادِ منشیات کے مطابق یہ ساری منشیات خفیہ چھاپوں کے دوران برآمد کی گئیں اور ان مجرمان کو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے خلاف متحد ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑا جائے گا۔متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگلنگ کی سخت سزا ہے اور حکومت اس بارے میں کسی کو رعایت نہیں دیتی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button