عالمی خبریں

16 سال کی عمر میں ٹرین کے اندر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، ملکہ برطانیہ کمیلا کا انکشاف

خلیج اردو
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کا ایک چونکا دینے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں ٹرین کے سفر کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ملکہ کمیلا کے مطابق وہ ٹرین میں سفر کے دوران خاموشی سے کتاب پڑھ رہی تھیں کہ اسی دوران ایک اجنبی شخص نے اچانک حملہ کیا اور ہراساں کرنے لگا۔

ملکہ کمیلا نے بتایا کہ اس غیر متوقع صورتحال میں انہوں نے حاضردماغی کا مظاہرہ کیا، فوراً جوتا اتار کر حملہ آور کو مارا اور بھرپور مزاحمت کے بعد خود کو محفوظ بناتے ہوئے ٹرین سے اتر گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے اور جب بھی گھریلو تشدد یا ہراسانی جیسے موضوعات پر بات ہوتی ہے تو یہ تلخ یاد دوبارہ ذہن میں آ جاتی ہے۔

ملکہ کمیلا نے کہا کہ ایسے تجربات انسان کو اندر سے مضبوط بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ تشدد اور ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہیں، کیونکہ بہت سے متاثرہ افراد اپنی کہانی بیان کرنے کی ہمت نہیں کر پاتے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button