عالمی خبریں

ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حملہ، وینزویلا کے صدر اور اہلیہ گرفتار، ملک میں ہنگامی صورتحال

خلیج اردو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر وینزویلا پر حملہ کیا گیا جس میں وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیے گئے اس آپریشن کے دوران دارالحکومت کراکس میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور مختلف شہروں میں امریکی طیاروں کی نچلی پروازیں جاری رہیں۔

وینزویلا کے صدر نے امریکی حملوں کے دوران ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور کہا کہ امریکہ کبھی بھی وینزویلا کے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے امریکی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا اور وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن کے آغاز کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر وینزویلا چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button