خلیج اردو
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو 14 خلیجی ممالک سے فوری انخلا کی ہدایت دے دی ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق شدید سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امریکی شہری محفوظ رہ سکیں۔ انخلا کی ہدایت میں شامل ممالک میں بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔
امریکی شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ان ممالک سے نکلیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔







