خلیج اردو
سعودی عرب میں امریکی مشنز آج بند رہیں گے اور معمول کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں، جبکہ ہنگامی امریکی شہری خدمات اور شیڈول ملاقاتیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ریاض، جدہ اور ظہران کے لیے جاری ’’شیلٹر ان پلیس‘‘ ہدایت نافذ ہے، جس کے تحت امریکی شہریوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ گھروں یا محفوظ مقامات تک محدود رہیں اور سفارتخانے جانے سے گریز کریں۔
امریکی سفارتخانہ ریاض نے کہا ہے کہ خطے میں فوجی تنصیبات کے غیر ضروری دوروں کو محدود رکھا جا رہا ہے اور علاقائی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
مزید برآں، کویت میں بھی امریکی سفارتخانے کو اگلے نوٹس تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔






