عالمی خبریں

امریکی سینیٹ میں ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس منظوری کا پابند بنانے کی کوشش ناکام

خلیج اردو
امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر فوجی کارروائی روکنے سے متعلق قرارداد مسترد کر دی۔ سو رکنی ایوان میں قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ آئے اور یوں یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

ڈیموکریٹ اور ری پبلکن جماعتوں کے بعض سینیٹرز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے۔

امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں ری پبلکن ارکان کی تعداد 53 جبکہ حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، جبکہ دو آزاد سینیٹرز عموماً ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں۔

سینیٹ میں قرارداد کی ناکامی سے واضح ہوا کہ ارکان کی اکثریت ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے میں صدر کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button