
خلیج اردو
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 اکتوبر کو ہونے والے دو حملوں میں 3 سعودی شہری ہلاک اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد شہری اور مقیم افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بیان کے مطابق پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے کا ہدف سعودی ایئرلائنز کا ایک طیارہ تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت معمولی جبکہ دیگر کی حالت تشویش ناک سے شدید نوعیت کی تھی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
حملوں کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔







