
خلیج اردو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی ساحلوں سے دو ہزار میل دور ایک فریگیٹ کو نشانہ بنا کر ظلم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "میرے الفاظ لکھ لیں، امریکا کو اس عمل پر سخت افسوس ہوگا۔”
عباس عراقچی کے مطابق مذکورہ فریگیٹ بھارتی بحریہ کا مہمان تھا جس میں تقریباً 130 سیلرز سوار تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی نیوی نے بھارت میں بحری مشقوں سے واپس آنے والے اس بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 80 ایرانی فوجی شہید ہو چکے ہیں اور اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔







