
خلیج اردو
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، اور ان میں سے کئی دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشتگردی کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔







