
خلیج اردو
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے شعلوں نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو بلند کر دیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 55 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب پٹرول کی نئی قیمت 321.17 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 335.86 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یکم رمضان کو پٹرول کی قیمت میں پہلے ہی 8 روپے اضافہ ہو چکا تھا، اور گزشتہ روز 55 روپے فی لیٹر کی بڑی قیمت بڑھوتری کے بعد صرف 5 دن میں قیمت میں مجموعی طور پر 63 فیصد اضافہ ہو گیا۔
یہ صورتحال عوام کے لیے تشویشناک ہے اور روزمرہ زندگی اور آمد و رفت پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔






