پاکستانی خبریں

پاکستان میں عالمی صورتحال کے پیش نظر سخت فیصلوں کا عندیہ، حکومت نے عوام کو آگاہ کر دیا، خطے میں جنگ کی کشیدگی جاری

خلیج اردو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے اور پاکستان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل دوست ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی اچھی تعداد موجود ہے، تاہم جنگ جاری رہنے کی صورت میں حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، قیمتیں بھی اسی پھرتی کے ساتھ کم کی جائیں گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، اور حکومت عوام کے مفاد میں فیصلے کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button