
خلیج اردو
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھماکے کی شدید آواز سنی گئی ہے۔ ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد فضا میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔
فضائی نگرانی کی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کی رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت ایئرپورٹ کے اوپر کئی طیارے ہولڈنگ پیٹرن میں گردش کرتے دکھائی دیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فضائی کنٹرولرز نے طیاروں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنے کی ہدایت دی۔
دھماکے کے بعد ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ حکام نے ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔







